25 ستمبر 2010 - 20:30

کالعدم دہشت گرد ٹولے سپاہ صحابہ کا محمد احمد لدھیانوی ایک ماہ کے لئے نظر بند اور ڈسٹرکٹ جیل جھنگ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق محمد احمد لدھیانوی کو جھنگ کے محلہ پیپلیانوالہ میں واقع مرکزی سیکرٹریٹ سے نماز جمعہ کے بعد حراست میں لیا گیا اور سرکٹ ہاؤس لایا گیا جہاں سے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اس کو جمعہ کی شام کو نامعلوم مقام پربھجوا دیا گیا اور ہفتہ کی سہ پہر احمد لدھیانوی کو ایک ماہ کے لیے نظر بند کرکے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق احمد لدھیانوی کو تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر واقع ریسٹ ہاؤس میں رکھا گیا تھا اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطا بق احمد لدھیا نوی کی گرفتاری کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے خلاف نام نہاد کارروائی اور جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے کی کڑی ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110